روسی تیل عالمی منڈی سے صرف دس  روپے فی لیٹر سستا ہے، وزارت پیٹرولیم


وزارت پٹرولیم کی تیار کی گئی رپورٹ کے مطابق روسی تیل عالمی مارکیٹ سے صرف دس  روپے فی لیٹر سستا ہے، حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ روس سے ایک لاکھ میٹرک ٹن خام تیل منگوایا گیا، روسی خام تیل کا حجم 7 لاکھ 15 ہزار بیرل ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات پر کتنا ٹیکس لیا جا رہا؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

روسی تیل کے دونوں کارگو تقریبا5کروڑ 29 لاکھ ڈالر میں پڑےہیں،اگر یہی تیل عالمی منڈی سے منگوایا جاتا ہے تو یہ پانچ کروڑ 72  لاکھ ڈالر میں پڑجاتا۔

رپورٹ کے مطابق روس سے آنے والے خام تیل کے دونوں کارگوز عالمی منڈی سے تقریبا بیالیس لاکھ 9 ہزار ڈالر سستے پڑے ہیں، روسی خام تیل کو پی آر ایل ریفائنری میں ریفائن کیا جارہا ہے۔

ڈالر کی قیمت میں اضافہ ، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریفائن کے دوران 50 فیصد فرنس آئل،50فیصد پیٹرول، ڈیزل نکلا ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی شرح کم نکلنے کی وجہ سے قیمت پر بھی فرق آئے گا۔


متعلقہ خبریں