مسجد الحرام، بزرگ اور معذور زائرین کے لیے الگ جگہیں مختص کردی گئیں


مکہ مکرمہ میں مسجدالحرام میں بزرگوں اور معذور زائرین کے لیے سہولیات سے آراستہ الگ جگہیں مختص کردی گئیں۔

یہاں پر معذور اور عمر رسیدہ عورتوں کے لیے خواتین پرمشتمل رضا کاروں کا عملہ ان کی خدمت پر تعینات کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ صدارت عامہ برائے امورحرمین شریفین کی طرف سے مسجدالحرام میں معذور اور بزرگ نمازیوں کے لیے الگ جگہیں مختص کی گئی ہیں جن میں انہیں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

خلا سے مسجد الحرام کا روح پرور منظر،ویڈیو وائرل

معذورنمازیوں کے لیے الگ مصلے مختص کرنے کا مقصد انہیں بیت اللہ میں نماز اورعبادت کے لیے پرسکون ماحول فراہم کرنا ہے،معذوراورعمر رسیدہ خواتین کے لیے الگ جگہیں مختص کی گئی ہیں، جن میں خواتین پر مشتمل رضا کاروں کا عملہ ان کی خدمت پرمامور کیا گیا ہے۔

معذور اور معمرافراد کے لیے مختص جگہوں میں زائرین کے لیے وہیل چیئرز کی فراہمی کا اہتمام کیا گیا ہے،معذورزائرین کی پرائیویسی کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔

سماجی امورکی ذمہ دار ایجنسی کی طرف سے عبادت کی انجام دہی کے لیے بہت سی سہولیات فراہم کی گئی ہیں،ان سہولیات میں بصارت سے محروم نابینا خواتین کے لیے سفید چھڑی، بریل قرآن، کاغذات اورالیکٹرانک کاپیاں بھی شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں