ڈالر کی قیمت میں 66 پیسے کا اضافہ ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

ڈالر

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 66 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت  278 روپے 25  پیسے ہو گئی ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 59 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ڈالر کی قیمت میں اضافہ ، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت تبدیلی دیکھی گئی ،اسٹاک ایکسچینج  کے 100 انڈیکس میں 131 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ،کاروبارکے دوران انڈیکس 45 ہزار 199 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں