طلباء داخلہ لینے سے قبل پروفیشنل ڈگری پروگرام کی ایکریڈیشن کی تصدیق یقینی بنائیں، ایچ ای سی

فوٹو: فائل


ایچ ای سی نے طلباء پر زور دیا ہے کہ داخلہ لینے سے قبل اس بات کو یقینی بنائیں کہ پروفیشنل ڈگری پروگرام کی ایکریڈیشن ایچ ای سی سے تسلیم شدہ ہے۔

ایچ ای سی کے مطابق پروفیشنل ڈگری پروگراموں میں انجینئرنگ، میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری، ویٹرنری ایجوکیشن، نرسنگ، آرکیٹیکچر اور ٹاؤن پلاننگ، فارمیسی، لاء، ہومیو پیتھی، ٹی بی، ایگریکلچر، بزنس، کمپیوٹنگ، ٹیچر ایجوکیشن اور ٹیکنالوجی شامل ہیں۔

نویں امتحانات کے نتائج کا اعلان 22 اگست ،دسویں کے امتحانات کے نتائج کا اعلان 31 جولائی کو ہوگا

حکام نے کہا ہے کہ پروگراموں کی متعلقہ پیشہ وارانہ کونسلوں سے منظوری ہونا بھی ضروری ہے۔

ایچ ای سی نے طلباء سے کہا ہے کہ وہ اپنے مطلوبہ پروگرام کی ایکریڈیٹیشن کی حیثیت کی تصدیق کے لئےایچ ای سی کی ویب سائٹ سے رجوع کریں۔

سی ایس ایس کا امتحان، 2فیصد امیدوار بھی کامیاب نہ ہو سکے

ایچ ای سی نے کہا کہ پیشہ وارانہ اور غیر پیشہ وارانہ پروگراموں کے لئے یہ یقینی بنانا یکساں طور پر ضروری تھا کہ داخلہ لینے والی یونیورسٹی یا ذیلی کیمپس کو ایچ ای سی نے تسلیم کیا ہو۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں