پاکستان میکرو اکنامک اصلاحات اور پائیدار اقتصادی بحالی کا کام جاری رکھے، انتھونی بلنکن

پاکستان میکرو اکنامک اصلاحات اور پائیدار اقتصادی بحالی کا کام جاری رکھے، انتھونی بلنکن

واشنگٹن: امریکی سیکریٹری خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ پاکستان میکرو اکنامک اصلاحات اور پائیدار اقتصادی بحالی کا کام جاری رکھے۔

آئی ایم ایف پروگرام حلوہ یا کھیر نہیں ، بہت سخت شرائط ہیں ، شہباز شریف

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ امریکہ مشکل وقت میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

امریکی سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ مشکل وقت میں پاکستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

پاکستان کی معاشی شرح نمو  2.5  ، مہنگائی کی شرح 25.9 فیصد رہے گی ، آئی ایم ایف کی رپورٹ

انتھونی بلنکن نے جاری کردہ ٹوئٹر بیان میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلئے پروگرام کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں