ملک بھر میں پیٹرول پمپ بند کرنے کی دھمکی


پیٹرولیم ڈیلرز ایسوی ایشن نے ملک بھر میں پیٹرول پمپ بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

چیرمین پیٹرولیم ڈیلرز سمیع خان کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت پرموجودہ مارجن پر کام کرنا ممکن نہیں ہے 12 جولائی کو لاہور میں پیٹرولیم ڈیلرز کی ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں مارجن سمیت حکومت سے مطالبات اور پیٹرول پمپس بند کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ بجلی، ملازمین کی تنخواہیں، شرح سود، ٹیکسز اور دیگر اخراجات میں اضافے کے باعث موجودہ مارجن پر کام کرنا ناممکن ہے اسمگل شدہ پیٹرول اور ڈیزل سے ڈیلرز کی سیل میں 40 فیصد کمی آئی ہے۔

چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں اس وقت 12 ہزار پمپس ہیں اور کاروبار کی لاگت میں اضافے کی وجہ سے چیلنجز کا سامنا ہے حکومت ڈیلرز کا پانچ فیصد مارجن بحال کرے موجودہ مارجن پر کام کرنے بہتر ہے کام بند کردیں۔


متعلقہ خبریں