یقین کریں! انسان خاموشی کی آواز سن سکتا ہے، سائسدانوں کا انکشاف

یقین کریں! انسان خاموشی کی آواز سن سکتا ہے، سائسدانوں کا انکشاف

واشنگٹن: سائنسدانوں نے طویل تحقیق کے بعد ثابت کیا ہے کہ انسان خاموشی کی آواز سن سکتا ہے۔

خاکروب کی معمولی غلطی، 20 سالہ تحقیق تباہ

سائنسدانوں کی تحقیق کے نتائج جرنل پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز میں شائع ہوئے ہیں، امریکہ کی جونز ہوپکنز یونیورسٹی کی جانب سے کی جانے والی اس تحقیق میں ایک ہزار افراد کو شامل کیا گیا تھا۔

تحقیق میں ایسے شواہد پیش کیے گئے جن کے مطابق ہمارا دماغ خاموشی کو متحرک انداز سے پراسیس کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم کسی گفتگو کے دوران اچانک خاموشی، بجلی کڑکنے کے دوران وقفے یا گانے کے اختتام پر طاری ہونے والے سکوت پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کردیتے ہیں۔

تحقیق کے دوران لوگوں کے سامنے ٹرین، پرہجوم ہوٹلوں یا بازاروں، کھیل کے میدانوں یا دیگر مقامات کے شور کی ریکارڈنگز کے دوران خاموشی کے وقفے کیے گئے تو نتائج سے معلوم ہوا کہ دماغ مکمل خاموشی کو بھی اسی انداز سے پراسیس کرتا ہے جیسے آوازوں پر کرتا ہے۔

سال 2050 تک دنیا کا ہر آٹھواں شخص ذیا بیطس کا شکار ہو گا، طبی تحقیق

سائنسدانوں کے مطابق کہا جاتا ہے کہ خاموشی کسی آواز کی غیر موجودگی کا نام ہے لیکن نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ ہم کسی آواز کی طرح خاموشی کو بھی سن سکتے ہیں تو خاموشی کی آواز کی اصطلاح واقعی درست ہے۔

حقیقی زندگی میں چونکہ مکمل خاموشی کا سامنا کبھی کبھار ہی ہوتا ہے تو سائنسدانوں نے مختلف تجربات کے ذریعے یہ جائزہ لیا کہ اچانک آوازیں تھم جانے کے بعد پھیلنے والی خاموشی پر لوگ کیسے ردعمل کا اظہار کرتے ہیں؟

اس مقصد کے لیے دو مختلف قسم کی آوازوں کی ریکارڈنگز بیک وقت چلائی گئیں جن کے درمیان متعدد مواقع پر خاموشی تھی۔ اس سے دریافت ہوا کہ ہمارا دماغ خاموشی کو کس طرح پراسیس کرتا ہے؟

تنہائی سے جلد موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق

سائنسی ماہرین کے مطابق جس طرح آوازوں کے حوالے سے ہمارے سننے کی حس منفرد انداز سے کام کرتی ہے بالکل اسی طرح خاموشی کے دوران بھی ہوتا ہے جس سے عندیہ ملتا ہے کہ ہم آوازوں کی عدم موجودگی کو بھی سن سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں