ایمریٹس گروپ کی جانب سے سینکڑوں افراد کی بھرتی کرنے کا اعلان


دبئی کے ایمریٹس گروپ کی جانب سے سینکڑوں افراد کو بھرتی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

حال میں ہی ایمریٹس ائیر لائن  پاکستان سمیت خلیجی ممالک ، افریقا اور لاطینی امریکا سے سینکڑوں افراد کو بھرتی کرنے کی مہم شروع کررہی ہے، جس کیلئے کراچی اور اسلام آباد سمیت دنیا کے مختلف شہروں میں واک ان انٹرویوز کیے جائیں گے۔

خلیج اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایمریٹس گروپ نے حال ہی میں پائلٹس، کیبن کریو، آئی ٹی پروفیشنلز، انجینئرز اور کسٹمر سروسز کے عملے کی خدمات حاصل کرنے کے لیے بڑی بھرتی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایمریٹس اپنی دو ذیلی کمپنیوں ایئر لائن اور ہوائی اڈے کیلئے سینکڑوں افراد کی خدمات حاصل کرے گا ۔

رپورٹ کے مطابق گروپ نے گزشتہ دو سالوں کے دوران 17 ہزار افراد کی بھرتیاں کی ہیں اور 31 مارچ 2023 کے اختتام تک اس کی کل افرادی قوت ایک لاکھ دو ہزار  سے زیادہ ہو گئی ہے ۔

دبئی کا فلیگ شپ کیریئر ایمریٹس 2024 سے شروع ہونے والے Airbus A350s اور Boeing 777-Xs کے نئے بیڑے اپنے گروپ میں شامل کر لے گا۔ ایمریٹس کو اپنے نئے ہوائی جہاز چلانے کیلئے نوجوان اور محترک افراد کی ضرورت ہو گئی ۔

خلیج ٹائمز کے مطابق جاب آن لائن اپلائی کرنے کی ضرور ت نہیں ہے بلکہ انٹرویوز تمام ممالک کے مختلف شہروں میں کیے جائیں گے۔

انٹرویو کیلئے آنے والوں کو اپنے ساتھ سی وی لانا ہو گی جبکہ سلیکشن کے بعد امیدواروں کو 48اوورز میں کال کر کے رابطہ کیا جائے گا ۔

ایمریٹس ایئرلائنز میں 140 ممالک کے شہری ملازمت کر رہے ہیں جو 130 سے زائد زبانیں بولنے میں مہارت رکھتے ہیں۔

ذیل میں تاریخوں اور شہروں کی فہرست ترتیب دی گئی ہے جہاں ایمریٹس کیبن کریو کی بھرتی کے لیے انٹرویوز کیے جائیں گے۔
10 جولائی: تیونس
11 جولائی: بیروت
12 جولائی: کیپ ٹاؤن
14 جولائی: سنگاپور سٹی
14 جولائی: پورٹ الزبتھ
15 جولائی: ساؤ پالو
15 جولائی: مسقط
16 جولائی: ساؤ پالو
16 جولائی: عمان
16 جولائی: ڈربن
17 جولائی: کوالالمپور
18 جولائی: جوہانسبرگ
21 جولائی: کاسا بلانکا
22 جولائی: منسک
22 جولائی: کویت سٹی
23 جولائی: رباط
23 جولائی : جدہ
25 جولائی : فیز
25 جولائی: ریاض
26 جولائی: استنبول
27 جولائی : بیونس آئرس
27 جولائی: تاشقند
28 جولائی: الجزائر
30 جولائی: انقرہ
31 جولائی : پریٹوریا
31 جولائی: ہو چی منہ سٹی
2 اگست: کراچی
27 اگست : مراکش
30 اگست: اسلام آباد
30 اگست: بلوم فونٹے

دریں اثنا ایمریٹس نے آستانہ (قازقستان) میں امیدواروں کو آن لائن درخواستیں جمع کروانے کا مشورہ دیا ہے جبکہ روس میں بھرتی کے لیے ایمریٹس اپنی مقرر کردہ ایجنسی گلوبل ویژن سے خدمات لے گا۔

دبئی میں درخواست دینے کیلئے تقریبات ہفتہ وار منعقد کی جائیں گی، جس کیلئے امیدوار آن لائن درخواست دے سکیں گے۔

اہلیت اور تنخواہ
درجہ ذیل میں کیبن کریو کے امیدواروں کے لیے اہلیت کا معیار اور تنخواہ بتائی گئی ہے۔

ہر امیدوار کو انگلش بولنے اور لکھنے میں مہارت حاصل ہونی چاہیے ۔
قد کم از کم 160 سینٹی میٹرہونا چاہیے۔
اپلائی کرنے والا متحدہ عرب امارات کے ایمپلائمنٹ ویزا کی ضروریات کو پوری کرتا ہو۔
کسٹمر سروس کا کم از ایک سال کا تجربہ رکھتا ہو۔
تعلیمی قابلیت کم از کم ہائی اسکول (FA) یااس کے مساوی ہونی چاہیے۔

بنیادی ماہانہ تنخواہ: 4,430 درہم
فی گھنٹہ فلائنگ کے 63.75 درہم
ماہانہ 80-100 پرواز کے گھنٹے
کل ماہانہ تنخواہ 10,170 درہم  دی جائے گی جوکہ پاکستانی روپے میں ”7 لاکھ 55 ہزار روپے” سے زائد بنتی ہے،اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ کی سہولت فری دی جائے گی ۔


متعلقہ خبریں