سویڈن کا قرآن پاک کی بے حرمتی کو جرم قرار دینے پر غور

Quran Pak

سویڈن کی حکومت کی جانب سے قرآن کی بے حرمتی کو جرم قرار دینے کا غور کیا جا رہا ہے۔

العربیہ اردو کی رپورٹ کے مطابق وزیر انصاف گنر سٹرومر نے بتایا ہے کہ حکومت سویڈن کی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے قرآن کو جلانے کے حالیہ واقعات کی روشنی میں قرآن یا دیگر مقدس کتابوں کو جلانے کو جرم قرار دینے پر غور کر رہی ہے۔

سویڈن کی سکیورٹی سروسز کا کہنا ہے کہ اس حرکت نے ملک کو غیر محفوظ بنا دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے اور اس بات پر غور کررہی ہے کہ آیا قانون کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہےیا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے آپ سے پوچھنا ہوگا کہ کیا موجودہ نظام اچھا ہے یا اس پر نظر ثانی کرنے کی کوئی وجہ ہے۔


متعلقہ خبریں