سکھ برادری نے اہم اعلان کر دیا


سکھ برادری نے دنیا بھر میں 8 جولائی کو ہردیپ سنگھ نجر کی یاد میں آزاد خالصتان ریلیاں نکالنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سکھ برادری کی جانب سے 8 جولائی کو امریکہ، برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا میں ریلیاں نکالی جائیں گی، ریلیاں امریکی شہر سان فرانسسکو، کینیڈا کے شہر ٹورنٹو اور آسٹریلیا کے شہر برسبین میں نکالی جائیں گی۔

سکھ برادری کی جانب سے نکالی جانے والی ریلیوں کے اختتام پر بھارتی سفارت خانوں کے باہر مظاہرے اور مذمتی قراردادیں بھی پیش کی جائیں گی، ذرائع کے مطابق ریلیوں میں بڑی تعداد میں مظاہرین کی شرکت متوقع ہے۔

واضح رہے کہ ہردیپ سنگھ نجرکو بدنام زمانہ بھارتی ایجنسی را کے قاتلوں نے 18 جون کو کینیڈا میں گردوارے کے باہر قتل کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر دوسروں کی پوسٹ دیکھنے والے کس بیماری میں مبتلا ؟

ذرائع کے مطابق آزاد خالصتان ریلیوں سے متعلق اشتہاری پوسٹرز بھی جاری کر دیئے گئے ہیں اور ان پوسٹرز میں متعلقہ بھارتی سفیروں کو قاتل قرار دیا گیا ہے۔ دوسری جانب آزاد خالصتان کی زور پکڑتی تحریک پر مودی سرکار شدید دباؤ کا شکار ہے۔


متعلقہ خبریں