مودی حکومت نسلی اقلیتوں کو تحفظ فراہم نہیں کریگی تو بھارت کا شیرازہ بکھرنے کا خطرہ ہے، اوبامہ


واشنگٹن: سابق امریکی صدر بارک اوبامہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نریندر مودی کی حکومت بھارت میں مقیم نسلی اقلیتوں کو تحفظ فراہم نہیں کرے گی تو بھارت کا شیرازہ بکھرنے کا خطرہ ہے۔

بھارت، مسجد کی مسماری پر تنازعہ، مسلمانوں پر تشدد، بزرگ جاں بحق، کوڑے برسانے کی ویڈیو وائرل

انہوں نے یہ بات مؤقر امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی، انٹرویو میں وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ امریکہ کی بابت دریافت کیا گیا۔

مودی حکومت نے نفرت کو فروغ دیا، راہول گاندھی

سابق صدر بارک اوبامہ نے امریکی صدر جوبائیڈن کو مشورہ دیا کہ وہ مودی کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں بھارت میں آباد مسلم اقلیتوں کے تحفظ کا مسئلہ اٹھائیں، بھارت ہندو اکثریت والا ملک ہے۔

بھارت میں مسلمان ہونا جرم بن گیا، پولیس کا بدترین تشدد

ایک سوال کے  جواب میں سابق امریکی صدر نے واضح طور پر کہا اگر میں نریندر مودی سے ملتا تو یہ دلیل دیتا کہ اگر وہ بھارت کی نسلی اقلیتوں کو تحفظ فراہم نہیں کریں گے تو بھارت کا شیرازہ بکھرنے کا خطرہ ہے۔

بھارت، مسلمان شہری پر تشدد، ہندو مذہب کا نعرہ لگوانیوالے ملزمان گرفتار

بارک اوبامہ  نے کہا کہ ہم دیکھ چکے ہیں کہ بڑے پیمانے پر داخلی اختلافات کا کیا نتیجہ نکلتا ہے؟ یہ نہ صرف بھارتی مسلمانوں بلکہ بھارتی ہندوؤں کے مفاد کے بھی خلاف ہوگا۔


متعلقہ خبریں