تہران: پاکستان کے احسن رمضان نے ایرانی حریف کو شکست دے کر انڈر 21 ایشیئن اسنوکر چیمپیئن شپ جیت لی۔
ایران میں کھیلے جانے والے انڈر 21 ایشیئن اسنوکر چمپئن شپ کے فائنل میں احسن رمضان نے ایران کے کیوئسٹ کو شکست دے کر بیسٹ آف سیون فریم میں 1-4 سے کامیابی حاصل کی۔
احسن رمضان ایشین انڈر 21 چیمپئن شپ جیتنے والے پہلے پاکستانی کیوئیسٹ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم انجری کا شکار، ایتھلیٹکس چیمپئن شپ سے باہر ہو گئے
اس سے قبل گزشتہ روز ہونے والے ایشیئن اسنوکر چیمپیئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے احسن رمضان نے بھارتی حریف کو 4-3 سے شکست دی تھی۔