پارٹی ٹکٹ ملے گا تو الیکشن ضرور لڑوں گا، اسد عمر

آئی پی پی میں شمولیت کی دعوت دی گئی لیکن میں پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں، اسد عمر

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پارٹی ٹکٹ ملے گا تو الیکشن ضرور لڑوں گا۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی الیکشن کی مکمل تیاری ہے ،جب بھی الیکشن کی کال آئے گی تحریک انصاف تیار ہے، باقیوں کا مجھے نہیں پتہ ۔

کراچی اور آزادکشمیر کے الیکشن کے حوالے ان کا کہنا تھا کہ ان انتخابات پر بڑے تحفظات ہیں،ان انتخابات پر صرف ایک پارٹی نہیں تمام پارٹیوں نے اعتراضات اٹھائے ہیں،ہم بار بار یہی کہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن جب تک ایسا ماحول نہیں بناتاکہ تمام پارٹیوں کو اس پر اعتماد ہو۔

پی ٹی آئی رہنما کاکہناتھا کہ پاکستان میں الیکشن کے بعد جو مسائل دیکھتے رہے ہیں وہی آئندہ بھی ہوں گے، جب ایسا الیکشن ہوگا تو لوگ کہیں گے کہ غلط ہوا ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں