بالی ووڈ، نئی فلم آدی پرش نے آل ٹائم بلاک بسٹر پٹھان کا ریکارڈ توڑ دیا

بالی ووڈ، نئی فلم آدی پرش نے آل ٹائم بلاک بسٹر پٹھان کا ریکارڈ توڑ دیا

نئی دہلی: یقین کریں! بالی ووڈ کی ریلیز ہونے والی فلم آدی پرش نے سال رواں کی آل ٹائم بلاک بسٹر فلم پٹھان کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

بھارت میں شدید گرمی، دو ریاستوں میں 100 افراد ہلاک، سینکڑوں زیر علاج

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق صورتحال اس بات کی غمازی کر رہی ہے کہ نئی فلم آدی پرش رواں سال کی بڑی ہٹ فلم بننے جا رہی ہے جب کہ اب تک سال رواں کی آل ٹائم بلاک بسٹر شاہ رخ خان کی پٹھان رہی ہے۔

فلمی ناقدین کے مطابق نئی فلم نے ریلیز کے دوسرے ہی دن دنیا بھر سے 100 کروڑ روپے کمائے ہیں جس کے بعد فلم کی مجموعی آمدن 240 کروڑ روپے (بھارتی) ہو گئی ہے۔

پٹھان دنیا بھر سے ایک ہزار کروڑ کمانے والی پہلی ہندی فلم

واضح رہے کہ بالی ووڈ کے کنگ خان کی فلم پٹھان نے اپنی ریلیز کے پہلے دو روز میں 219 کروڑ روپے کمائے تھے۔

میڈیا کے مطابق باکس آفس تجزیہ کار سومِیت کاڈیل کے تازہ ترین ٹویٹ کے مطابق فلم نے آسانی سے 200 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔

بھارت میں مسلمان ہونا جرم بن گیا، پولیس کا بدترین تشدد

سومیت کاڈیل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آفیشل، پہلے روز بمپر اوپننگ کے ساتھ، آدی پرش نے اپنے آپ کو قائم کیا ہوا ہے اور اس نے دو روز میں دنیا بھر کے باکس آفس پر 240 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق آدی پرش کے ریلیز ہونے کے بعد اس پر سیاسی اور سماجی حلقوں کی جانب سے انتہائی سخت تنقید کی جا رہی ہے۔

شاہ رخ خان کی نئی فلم پٹھان نے دو روز میں 220 کروڑ کما لیے

واضح رہے کہ بالی ووڈ کی نئی فلم ممتازمیوزک کمپنی ٹی سیریز نے پروڈیوس کی ہے جب کہ اس کے ہدایتکار اوم راؤٹ ہیں۔ فلم میں پربھاس، کریتی سینن اور سیف علی خان نے نمایاں کردار ادا کیے ہیں۔

دلچسپ امر ہے کہ فلم کے ہندی ڈائیلاگ رائٹر منوج منتشر نے اتوار کے دن جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ فلم میکرز نے کچھ ڈائیلاگز کو بدلنے کا فیصلہ کیا ہے، تبدیل کیے جانے والے ڈائیلاگز رواں ہفتے فلم میں شامل کر دیے جائیں گے۔

بھارت نے مسلمانوں پر مظالم کی دستاویزی فلم رکوا دی

ملک کی معروف سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی نے بھی فلم کے مخصوص ڈائیلاگز اور مناظر پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔


متعلقہ خبریں