تحریک اصلاحات پارٹی پاکستان مسلم لیگ ن میں ضم

ن لیگی اراکین اسمبلی کے استعفے  آنا شروع

فائل فوٹو


تحریک اصلاحات پارٹی کے بانی حاجی شاہ جی گل آفریدی نے اپنی پارٹی کو پاکستان مسلم لیگ (ن) میں ضم کرتے ہوئے ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام اور صوبائی سیکرٹری جنرل مرتضیٰ جاوید عباسی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے  شاہ جی گل آفریدی نے کہا کہ میاں نواز شریف ملک سے محبت کرتے ہیں۔

استحکام پاکستان تحریک نے پارٹی کا نام استعمال کرنے پر جہانگیر ترین کی پارٹی کو نوٹس بھجوا دیا

مسلم لیگ ن نے ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں کو ناکام بنایا، نواز شریف اور ن لیگ نے ملک کو ٹوٹنے سے بچایا۔

نواز شریف نے کرپشن کی ہوتی تو باقیوں کی طرح وہ بھی پلی بارگین کر لیتے، ملک کو مہنگائی سے وزیراعظم شہباز شریف اور انکی ٹیم نکالے گی، کسی کے ملک توڑ نے کا خواب پورا نہیں ہو گا۔

پیپلز پارٹی نے ن لیگ کی بڑی وگٹ گرا دی

شاہ جی گل آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ اگر مسلم لیگ ن کی حکومت نہ ہوتی تو ہم اس تحریک کو انجام تک نہ پہنچا سکتے۔


متعلقہ خبریں