انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا، بھارت کو جیت کیلئے 280 رنز جبکہ آسٹریلیا کو ٹیسٹ چیمپیئن بننے کیلئے صرف 7 وکٹوں کی ضرورت ہے۔
7 جون کو اوول کرکٹ گراؤنڈ میں شروع ہونے والا بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل سنسنی خیز لمحات میں داخل ہوگیا۔ ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا کے 444 رنز کے جواب میں 3 وکٹیں گنوانے کے بعد بھارت نے 164 رنز بنالیے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ میں کرپشن کا بازار گرم ہے، نیرج کمار
ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کے آغاز میں بھارت نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے 10 وکٹیں گنوانے کے بعد 469 بنائے۔ آسٹریلیا کی طرف سے اسٹیو سمتھ اور ٹریوس ہیڈ نے سنچریاں اسکور کیں۔
بھارت کی پہلی اننگز میں بیٹنگ لائن ڈگمگا گئی، بھارت کی پوری ٹیم صرف 296 رنز ہی بنا سکی۔ آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں بھارت نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلوی بلے بازوں 270 رنز پر روک دیا۔
ایشیا کپ کہاں کھیلا جائے گا؟ فیصلہ ہو گیا
بھارت اپنی دوسری اننگز میں 444 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 164 رنز بناسکا۔ بھارت کی جانب سے روہت شرما 43، شبمن گل 18 اور چیتشور پجارا 27 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ چوتھے دن کا کھیل ختم ہوا تو ویرات کوہلی 44 اور اجنکیا راہانے 20 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔