اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، بجٹ میں گولڈن کارڈ کے اجرا کا اعلان

ishaq Dar

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قانونی طریقے سے زرمبادلہ کی وطن منتقلی کو فروغ دینے کے لیے مراعات دی جائیں گی۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں بڑا اضافہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر اسحاق ڈار نے بجٹ تقریر میں کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی زر مبادلہ کا اہم ترین ذریعہ ہیں اور ترسیلات زر ہماری برآمدات کے 90 فیصد کے برابر ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ زرمبادلہ کارڈز کی کیٹگری میں ایک نئے ڈائمنڈ کارڈ کا اجرا کیا جا رہا ہے جو کہ سالانہ 50 ہزار ڈالرز سے زائد زرمبادلہ بھیجنے والوں کو جاری کیا جائے گا۔

مقروض افراد کی بیواؤں کے 10 لاکھ روپے کے قرضے حکومت ادا کرے گی

اسحاق ڈار نے کہا ڈائمنڈ کارڈ کے حامل پاکستانیوں کو ایک غیر ممنوعہ بور کا اسلحہ لائسنس جاری کیا جائے گا اور گریٹس پاسپورٹ دیا جائے گا۔ گریٹس پاسپورٹ اہم سرکاری شخصیات کو دیا جاتا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ڈائمنڈ کارڈ ہولڈرز کو پاکستانی سفارتخانوں اور قونصل خانوں تک ترجیحی بنیادوں پر رسائی دی جائے گی اور پاکستانی ائیر پورٹس پر فاسٹ ٹریک امیگریشن کی سہولت میسر ہو گی۔

سالانہ ڈیڑھ کروڑ سے زائد کمانے والوں پر سپر ٹیکس عائد

اسحاق ڈار نے اعلان کیا کہ Remittance Card Holders کو قرعہ اندازی کے ذریعے بڑے انعامات دینے کے لیے اسٹیٹ بینک کے ذریعے اسکیم کا اجرا کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں