سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 35 فیصد تک ایڈہاک اضافہ

ishaq Dar

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا اعلان کردیا۔

قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاکہ ایک سے 16 گریڈ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد جب کہ اس سے اوپر کے گریڈ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضا فہ کیا جائیگا۔

صدر ، وزیر اعظم ، کابینہ اراکین اور سرکاری افسران کے غیر ملکی دوروں کیلئے4ارب سے زائد مختص

تنخواہوں میں اضافہ ایڈہاک ریلیف کی مد میں دیا جائیگا۔ پنشنر کی پنشن میں 17.5 فیصد کیا جائیگا۔

ٹی اے ڈی اے میں 50فیصد اضافہ،سرکاری ملازمین کی پنشن میں ساڑھے 17 فیصد اضافہ کیاجارہا ہے۔

کوکنگ آئل اور خوردنی تیل پر سیلز ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ

ای او بی آئی کی پنشن 8500 روپے سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کردی گئی ہے ۔

 

 

 


متعلقہ خبریں