توانائی، ٹرانسپورٹ سمیت دیگر شعبوں کیلئے اربوں روپے رکھنے کی منظوری


وفاقی کابینہ کی جانب سے توانائی کے شعبے کیلئے 86.4 ارب روپے رکھنے کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے توانائی کے شعبے کے لیے 86.4 ارب روپے رکھنے کی منظوری دے دی۔ ٹرانسپورٹ اور کمیونی کیشن کے شعبے کی ترقی کے لیے 263.6 ارب روپے مختص کرنے کی منظوری دے دی۔ انفراسٹرکچر کے لیے 491.3 ارب روپے مختص کیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے 1150 ارب روپے کے وفاقی ترقیاتی پروگرام کی منظوری دے دی۔ کابینہ کی فزیکل پلاننگ اور تعمیرات کے شعبے کے لیے 41.5 ارب روپے مختص کرنے کی منظوری۔ کابینہ نے سماجی شعبے کی ترقی کے لیے 241.2 ارب روپے کی منظوری دے دی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کابینہ نے صحت کے شعبے کیلئے 22.8 ارب روپے کی منظوری دے دی۔


متعلقہ خبریں