انسانوں کی طرح سانس لیتا، پسینے بہاتا اور کانپتا روبوٹ تیار

انسانوں کی طرح سانس لیتا، پسینے بہاتا اور کانپتا روبوٹ تیار

واشنگٹن: سائسدانوں نے دنیا میں پہلا ایسا روبوٹ تیار کر لیا ہے جو انسانوں کی طرح سانس لینے، کانپنے اور پسینے بہانے کی صلاحیتوں کا حامل ہے، روبوٹ کو Thermetrics نامی کمپنی نے تیار کیا۔

یقین کریں، چوہے پولیس سے نہیں ڈرتے،500 کلو چرس کھا گئے، عدالت نے ثبوت مانگ لیے

مؤقر انگریزی اخبار ڈیلی اسٹار کے مطابق انسانوں کی صلاحیتوں کا حامل یہ روبوٹ امریکہ کی ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کے محققین کے لیے بطور خاص تیار کیا گیا ہے جس کا بنیادی مقصد اس بات کا جائزہ لینا ہے کہ بہت زیادہ درجہ حرارت پہ انسانی جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

سانس لینے، پسین بہانے اور کانپنے والے روبوٹ کو اینڈی کا نام دیا گیا ہے، اس میں 35 مقامات پر مساموں جیسا نظام موجود ہے جو انسانوں کی طرح پسینے کا اخراج کرتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روبوٹ میں ایسا نظام بھی رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے وہ جسمانی حرارت پیدا کرتا ہے اور چلتا ہے۔ ماہرین کے مطابق وہ دراصل یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ بہت زیادہ درجہ حرارت کس طرح انسانی جسم پر اثرانداز ہوتا ہے؟

پولیس میں روبوٹک کتے بھرتی

واضح رہے کہ کمپنی کی جانب سے تیار کردہ 10 روبوٹ میں سے صرف ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کا روبوٹ ہی چہار دیواری سے باہر استعمال کیا جا رہا ہے، ماہرین اس پر تجربات کرکے شدید درجہ حرارت اور شمسی ریڈی ایشن کے اثرات کی جانچ پڑتال کر رہے ہیں۔

میڈیا کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ہم مختلف جسمانی وزن، عمروں میں فرق اور دیگر جسمانی خصوصیات کا جائزہ اینڈی کی مدد سے لیں گے۔

رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ذیابیطس (شوگر) کے مریض کا جسمانی درجہ حرارت کنٹرول کرنے والا نظام دیگر صحتمند افراد سے مختلف انداز میں کام کرتا ہے تو ہم اس طرح کی تفصیلات کو بھی مدنظر رکھیں گے۔

چین نے ماحول دوست پلاسٹ ایجاد کر لیا

میڈیا کے مطابق اس طرح کی تحقیقات سے گرمی سے بچانے والے ملبوسات اور ٹیکنالوجیز کی تیاری میں مدد مل سکے گی جو لوگوں کو ہیٹ اسٹروک جیسے عوامل سے تحفظ فراہم کرنے میں معاون و مددگار ثابت ہو گی۔


متعلقہ خبریں