چین نے نیا ریکارڈ بنا لیا


بیجنگ: چین نے 26 سیٹلائٹ ایک ہی راکٹ سے کامیابی کے ساتھ بھیج کر نیا ریکارڈ بنا لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین نے نیا ریکارڈ ٹھوس ایندھن راکٹ سیریز کے حامل لی جیان سے بنایا۔ لی جیان راکٹ کو صحرائے گوبی سے زمین کے مدار میں چھوڑا گیا۔

اس مشن میں لی جیان ون سیریز کی دوسری پرواز ہے اور لی جیان کو چائنیز اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) اور سی اے ایس اسپیس کے انسٹی ٹیوٹ آف میکینکس نے تیار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین کا پاکستان کے حوالے سے بڑا اعلان

چینی ماہرین کے مطابق 26 سیٹلائٹ بنیادی طور پر ٹیکنالوجی کے تجربات اور ریموٹ سینسنگ پر مبنی معلومات کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چین نے 2022 فروری میں ملٹی سیٹلائٹ لانچ کرنے کا ریکارڈ لانگ مارچ 8 راکٹس کے ذریعے 22 سیٹلائٹ خلا میں بھیج کر بنایا تھا۔


متعلقہ خبریں