انگلش کرکٹر معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی


انگلینڈ کے کرکٹر معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی ہے۔ وہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچز میں انگلش اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ جیک لیچ کی انجری کے بعد معین علی سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کے لیے رابطہ کیا گیا تھا۔

آل راؤنڈر معین علی ٹیسٹ کرکٹ سے 2021ء کے سیزن کے اختتام پر ریٹائر ہو گئے تھے،معین علی نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کے رابطوں کی تصدیق کی تھی۔

واضح رہے کہ 35سالہ معین علی نے 67ٹیسٹ میچز میں 2914 رنز بنائے اور 195 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔


متعلقہ خبریں