پنجاب، خیبر پختونحوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کی پیشگوئی

بارش (rain)

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پنجاب، خیبر پختونحوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش متوقع ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

بہاولنگر،بہاولپور، لیہ، بھکر، ملتان، راجن پور، ساہیوال، قصور، اوکاڑہ، رحیم یار خان، سیالکوٹ ، سوات،ایبٹ آباد، مانسہرہ، بالاکوٹ، کرم، کوہستان، گوجرانوالہ، نارووال، مری، گلیات اورگردونواح میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں