اسرائیلی فوج 3 سالہ بچے سے خوفزدہ


غزہ: فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 سالہ بچہ شہید ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلسطین میں اسرائیلی فوج کی جارحیت بدستور جاری ہے اور خوفزدہ اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے 3 سالہ فلسطینی بچے محمد التمیمی کو بھی شہید کر دیا۔

فلسطینی بچہ یکم جون کو اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا تھا اور اسپتال میں زیرعلاج تھا تاہم گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: روس کیلئے جاسوسی کرنے والا سزا یافتہ ملزم جیل میں مردہ پایا گیا

بچے کی شہادت پر فلسطینی وزارت خارجہ نے کہا کہ صیہونی فوج کی کارروائیوں سے متعلق اسرائیلی تحقیقات پر اعتبار نہیں ہے اور فلسطینی بچوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کی بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق رواں سال مغربی کنارے اور غزہ میں اسرائیلی فوج کی جارحانہ فائرنگ سے اب تک 158 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں