دبئی، پاکستانی ڈرائیور سفیان ایمانداری کی مثال، پولیس نے اعزاز سے نواز دیا

دبئی، پاکستانی ڈرائیور ایمانداری کی مثال، پولیس نے اعزاز سے نواز دیا

دبئی: متحدہ عرب امارات دبئی میں ایک پاکستانی لیموزین ڈرائیور سفیان محمد ریاض نے ٹیکسی سے ملنے والے ایک لاکھ ایک ہزار درہم واپس کرکے ایمانداری کی مثال قائم کردی ہے۔

دبئی، شوقین افراد کیلئے خوشخبری، جہاز میں پارٹی کرنے کی سہولت متعارف

خلیج کے الامارات الیوم کے مطابق پکستانی ڈرائیور نے رقم البرشہ پولیس اسٹیشن کے حوالے کی جو ایک مسافر ٹیکسی میں بھول گیا تھا۔

البرشہ پولیس اسٹیشن کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر ماجد سلطان السویدی نے ایمانداری اور امانت داری کی ستائش کرتے ہوئے پاکستانی ڈرائیور سفیان محمد ریاض کواعزاز سے نوازا ہے۔

دبئی کے وزٹ ویزا قوانین میں تبدیلی کردی گئی

پاکستانی ڈرائیور نے دبئی پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا اسے رقم ٹیکسی سے ملی تھی، پہلی فرصت میں اسے اصل مالک تک پہنچانے کے لیے پولیس کی مدد لی اور پولیس نے فوری طور پر رقم پہنچا دی۔


متعلقہ خبریں