ہیکرز کی کارروائی، روس کے متعدد ریڈیو اسٹیشنز سے صدر پیوٹن کی جعلی تقریر نشر

روسی صدر پر قاتلانہ حملہ

ماسکو: ہیکرز نے کارروائی کرتے ہوئے روس کے متعدد ریڈیو اسٹیشنز نہ صرف ہیک کرلیے بلکہ صدر پیوٹن کی جعلی تقریر بھی نشر کردی۔

روس بیلاروس میں ٹیکٹیکل نیوکلیئر ہتھیار نصب کرے گا، صدر پیوٹن

مؤقر خبر رساں اداروں کے مطابق ہیکرز نے ریڈیو اسٹیشنز ہیک کرکے صدر پیوٹن کی جعلی تقریر نشر کی جس میں انہوں نے یوکرین کی فوج کے قبضے کی اطلاع دی۔

روسی صدر پیوٹن کی جعلی تقریر میں اعلان کیا گیا تھا کہ یوکرین کے فوجی دستوں نے تین سرحدی علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے۔

صدر پیوٹن کے نشر کردہ جعلی پیغام میں کہا گیا تھا کہ یوکرین کے دستے نیٹو ہتھیاروں سے مسلح ہیں، انہوں نے واشنگٹن کی رضامندی اور حمایت سے کرسک، بیلغورود اور بریانسک کے علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے۔

پاکستان کا ایران، روس، اور افغانستان کیساتھ نئے تجارتی سفر کا آغاز

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر پیوٹن کی جعلی تقریر میں جو آواز استعمال کی گئی تھی وہ روسی صدر کی آواز سے کافی حد تک ملتی جلتی تھی۔

ہیکرز کی جانب سے نشر کی جانے والی جعلی تقریر میں مارشل لا کا کہتے ہوئے کہا گیا تھا کہ تینوں علاقوں میں فوج بھیجی جا رہی ہے، شہری انخلا کرلیں۔

امریکی وزارت خزانہ کے سسٹم پر روس نواز ہیکرز کا حملہ

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق کریملن ترجمان دمیتری پیسکوف نے اس حوالے سے کہا ہے کہ یہ واقعتاً ہیکنگ ہی تھی۔


متعلقہ خبریں