اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی لمبی چھلانگ، ٹرپل سنچری پھر کراس کرلی


اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 5 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، انٹربینک میں بھی ڈالر 52 پیسے مہنگا ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی چھلانگ سے ڈالر 300 روپے سے اوپر جاپہنچا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نئی قیمت 305 روپے تک جاپہنچی۔ اس سے پہلے گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 300 روپے پر بند ہوا تھا۔

کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کیلئے ڈالر کی قیمت میں 27روپے کی کمی ہوئی ہے،ملک بوستان

دوسری طرف انٹربینک میں بھی امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔ انٹربینک میں ڈالر آج 52 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 286 روپے 20 پیسے تک جاپہنچی۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 68 پیسے پر بند ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں