میکسیکو میں کار ریس کے دوران فائرنگ، 10 افراد ہلاک


میسیکو سٹی: امریکی ریاست میکسیکو میں کار ریس کے دوران فائرنگ سے 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ باجا کیلیفورنیا میں پیش آیا۔ جہاں کار ریس کے دوران گھاٹ لگائے افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی تعداد 9 ہے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم کچھ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ فائرنگ کرنے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی لڑاکا طیارے گراؤنڈ، وجہ کیا بنی ؟

پولیس کے مطابق فوری طور پر فائرنگ کی وجہ معلوم نہ ہو سکی البتہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں