ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری


یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی۔ ادارے نے  ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔

اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ اعزازیہ رمضان پیکج پر عمل درآمد کیلئے اضافی ڈیوٹیز کے باعث دیا جائے گا، مستقل اورکنٹریکٹ ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ ملے گا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کے ہر ڈیلی ویجر کو9 ہزار روپے اعزازیہ دیا جائے گا لیکن اعزازیہ کیلئے ماہ رمضان میں کم ازکم 80 فیصد حاضری ضروری قرار دی ہے۔


متعلقہ خبریں