چوریوں کا حساب مانگا تو عمران خان نے پورے ملک کو آگ لگا دی، مریم نواز


مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نو مئی کے سانحہ کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے ۔ چوریوں کا حساب مانگا تو عمران خان نے پورے ملک کو آگ لگا دی، جو کام دشمن نہ کرسکا ، فتنے نے کر دیا ۔

علما و مشائخ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زمان پارک میں کارکنوں کو دہشت گردی کی تربیت دی گئی ، پاکستان کیخلاف سازش اور فتنے کا نام عمران خان ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خواتین اور بچوں کو ورغلایا ، خواتین کو ڈھال بنانے والا بزدل ہے ۔

مریم نواز نے کہا کہ غلامی سے آزادی کی باری آئی تو منہ پر کالی بالٹی چڑھالی ، عمران خان کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ مکافات عمل ہے۔

 


متعلقہ خبریں