پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جے پرکاش نے کہا ہے کہ مجھے کسی نے نہیں اٹھایا، 5 دن سوچنے میں لگے، عمران خان نے ہمیشہ پاکستان کی بات کی ہے۔
ایک پریس کانفرنس کے دوران پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دکھ کے ساتھ پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔ میں نے پی ٹی آئی میں 2013 میں شمولیت اختیار کی، میں پی ٹی آئی سندھ کی اقلیتی ونگ کا صدر بھی ہوں۔ پی ٹی آئی ہمیشہ کرپشن کے خاتمے کا مشن لے کر چلی تھی۔
عامر کیانی نے پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا
جے پرکاش کا کہنا تھا کہ جب پی ٹی آئی کی حکومت تھی اس وقت مشکل وقت تھا۔ میں پی ٹی آئی کی تمام تر قیادت کا شکر گزار ہوں۔ پی ٹی آئی جمہوریت پسند ہے اور رہے گی۔ میں اپنے اقلیتی ونگ کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرا ساتھ دیا۔
سابق پی ٹی آئی رہنما دورانِ پریس کانفرنس جذباتی بھی ہوگئے، انہوں نے کہا کہ آنکھو ں میں آنسو پاکستان کے لیے ہیں۔ عمران خان کی گرفتاری کے بعد پُر امن احتجاج جس نہج میں چلا گیا۔ اداروں کو جلایا گیا، ایم ایم عالم کے جہاز کو جلایا گیا۔ ہمیں کسی بھی قسم کی ایسی ہدایت نہیں تھی۔
پی ٹی آئی اس دن چھوڑوں گا جب عمران خان چھوڑیں گے، علی زیدی
انہوں نے مزید کہا تنصیبات پر حملے کرنے والوں کو نہیں جانتا مگر انکوائری کا مطالبہ کرتا ہوں۔ کبھی بھی اشتعال کیلئے احکامات نہیں ملے۔ قیادت کی طرف سے ہمیشہ پرُامن احتجاج کی بات ہوتی تھی۔ صدر عارف علوی نے اچھے مشورے دیے ہیں، ان پرعمل کرنا چاہیے۔