طوفانی بارشوں سے تباہی ، بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق


مختلف شہروں میں طوفانی ہواؤں اور بارش نے تباہی مچادی ، حادثات میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پشاور، میانوالی ،بھکر، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا ، ملتان ،ڈیرہ اسماعیل خان ،عیسیٰ خیل، پاکپتن، بہالنگر، سانگلہ ہل، شیخوپورہ، ساہیوال، میاں چنوں، اوکاڑہ سمیت مختلف علاقوں میں تیز آندھی اور گرج چمک کیساتھ طوفانی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

ملک کے مختلف شہروں میں کل بھی بارش کی پیشگوئی

میانوالی کے علاقے چکڑالہ میں طوفانی بارش سے مسجد کی دیوار گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 4 معصوم بچےجاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے ۔

ذرائع کے مطابق بچے مسجد میں قرآن پاک کا درس لینے گئے ہوئے تھے کہ حادثہ پیش آیا ۔

پری مون سون بارشیں کب سے شروع ہونگی؟ماہر موسمیات نے بتا دیا

جھنگ میں طوفانی آندھی کے باعث چھت گرنے سے نانی اور نواسہ جاں بحق ہوگئے، دونوں کہیں جارہے تھے کہ آندھی کے باعث کچی چھت تلے بیٹھ گئے ، چھت آندھی کے باعث گر گئی اور دونوں ملبے تک دب کر جاں بحق ہوگئے ۔


متعلقہ خبریں