کراچی: اسٹیٹ بینک نے پاکستان پر قرض کی تفصیلات جاری کر دیں۔ پاکستان پر ٹوٹل قرض 57 ہزار 122 ارب 50 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق مارچ میں پاکستان کے قرض میں فروری کے مقابلے میں 2 ہزار 685 ارب روپے کا اضافہ ہوا جبکہ فروری میں پاکستان کا قرض 54 ہزار 400 ارب روپے تھا۔
اس سے قبل دسمبر 2022 میں پاکستان کا قرضہ 51 ہزار 58 ارب 20 کروڑ روپے تھا جبکہ اس سے 6 ماہ قبل جون 2022 میں ملکی قرضہ 47 ہزار 832 ارب 40 کروڑ روپے تھا۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی کوریا سے پاکستان کو قرض کی ادائیگی میں ریلیف مل گیا
سال 2022 مارچ میں پاکستان کا قرض 43 ہزار 12 ارب 70 کروڑ روپے تھا جو سال 2023 میں 32.8 فیصد اضافے کے بعد 57 ہزار 122 ارب روپے پر آ گیا۔
جاری کردہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال مارچ سے رواں سال مارچ کے دوران قرض میں 14 ہزار 109 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔