سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سینکڑوں ایلیٹ اور فورسز کے اہلکار لال حویلی میں داخل ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ مجھے اور راشد شفیق کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں، اسلام آباد میں بھی انہوں نے کل کارروائی کی ۔
ہم نے کوئی توڑ پھوڑ نہیں کی ہم سیاست دیانتداری سےکرتے ہیں، حالات کو جان بوجھ کر خراب کیا جا رہا ہے ،انکی خواہش ہے کہ ہم وہ کام کریں جس سے قومی نقصان ہو ۔
ہم مر جائیں گے لیکن قومی نقصان نہیں کریں گے ،ہم عمران خان کیساتھ ہیں اگر یہ ہمارا جرم ہے تو ہم گرفتاری کیلئے تیار ہیں۔
عمران خان کی پہلی رات کیسے گزری ؟ تہلکہ خیز انکشاف
لال حویلی میں توڑ پھوڑ غیر آئینی ہے،ہمارا جرم یہ ہے کہ ہم نے کوئی توڑ پھوڑ نہیں کی ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی۔