بھارت، بی جے پی کی شکست پر پاکستان زندہ باد کے نعرے، مقدمہ درج


بنگلور: کرناٹک کے ریاستی الیکشن میں انڈین نیشنل کانگریس کی جیت پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ گئے جس پر کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

بھارتی فوج کی بربریت سے بھری مظلوم کشمیری طالب علم کی غم بھری داستان

بھارت کے مؤقر انڈیا ٹی وی کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے علاقے بیلگاوی میں نامعلوم افراد نے ووٹوں کی گنتی کے مرکز کے باہر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا دیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس نے اس حوالے سے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے والے دراصل کانگریس کے حامی تھے۔

بھارتی سائنسدان پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار

پاکستان زندہ باد کے نعرے والی ویڈیوز سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بھی وائرل ہوئی ہیں جس پر ہندو توا تنظیموں کی جانب سے شدید ردعمل ظاہر کیا گیا ہے۔

ہندوتوا تنظیموں کی جانب سے ردعمل کے بعد علاقہ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے جب کہ کانگریس کے مقامی رہنما آصف المعروف راجو نے اس حوالے سے کہا ہے کہ وائرل ہونے والی ویڈیو حقائق کے برخلاف ہے۔

بلاول بھٹو نے صرف بھارت کے متعلق بات کی، بطور میزبان کیا کرتا؟ جے شنکر کی چیخ و پکار

واضح رہے کہ جنوبی ریاست کرناٹک اسمبلی کے انتخابات میں کانگریس نے بی جے پی کو بدترین شکست دی ہے جس کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا سارا پلان چوپٹ ہو گیا ہے۔


متعلقہ خبریں