پاراچنارمیں 4 مئی کو سرکاری اسکول میں ہونے والے فائرنگ کے افسوسناک واقعے کے خلاف پاراچنار میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
گزشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول تری مینگل میں شہید ہونے والے 7 افراد کے قتل کے خلاف پاراچنار پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے واقعہ کیلئے جی آئی ٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ قتل ہونے والے افراد کو انصاف دیا جائے۔
پارا چنار: اسکول میں فائرنگ، 5 اساتذہ جاں بحق
خیال رہے کہ 4 مئی کو خیبرپختونخواہ کے ضلع کرم کے مرکزی شہر پاراچنار کے اسکول میں فائرنگ سے 7 اساتذہ شہید ہوگئے تھے۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ پاک افغان سرحد کے قریب گورنمنٹ ہائی اسکول تری منگل کے اسٹاف روم میں کی گئی تھی۔ شہید ہونے والے اساتذہ گورنمنٹ ہائی اسکول تری منگل میں میٹرک کی امتحانی ڈیوٹی پر تعینات تھے۔