آندھی اور بارش، چھت اور دیوار گرنے سےدو بچے جاں بحق


لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز آندھی اور موسلادھار بارش کے باعث چھت گرنے کے واقعات میں دو بچے جاں بحق اور نو افراد زخمی ہو گئے۔

رائے ونڈ میں تیز بارش کے دوران گھر کی چھت گرنے سے بچہ جاں بحق ہو گیا تا ہم گھر کے دیگر افراد محفوظ رہے۔

ضلع سرگودھا کے علاقے پھلروان چوک کے قریب دیوار گرنے سے بھی ایک بچہ جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے، بچے بارش کے بعد کھیلنے میں مصروف تھے کہ دیوار اُن پر گرگئی، زخمی ہونے والے بچوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

گوجرانوالہ میں بھی آندھی اور تیز بارش کے دوران گھر کی چھت گرنے سے چھ  افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے، اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے تلے دبے تمام چھ افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا۔ اسپتال ذرائع  کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔


متعلقہ خبریں