روسی صدر پر قاتلانہ حملہ

روسی صدر پر قاتلانہ حملہ

ماسکو: روس نے الزام عائد کیا ہے کہ یوکرین نے صدر ولادیمیر پیوٹن کو ڈرون حملے کے ذریعے قتل کرنے کی کوشش کی ہے۔

روس و یوکرین کے درمیان امن معاہدے کو امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے روکا، سابق اسرائیلی وزیراعظم

بھارت کے مؤقر نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ کریملین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے یوکرین کی جانب سے لانچ کیے گئے دونوں ان ڈرونز کو مار گرایا ہے جو روسی صدر کے لیے بھیجے گئے تھے۔

ماسکو نے اس ضمن میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس جب اور جہاں مناسب سمجھے گا جوابی کارروائی کرے گا جس کا وہ حق محفوظ رکھتا ہے۔

روس میں سوشل میڈیا اور ذرائع ابلاغ  پر کیے جانے والے حملے کی بابت ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں کریملین سے دھواں اٹھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے تاہم سرکاری طور پر اس کی بابت تاحال کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔ وائرل ہونے والی ویڈیو کے متعلق کہا گیا ہے کہ وہ پڑوسیوں کی جانب سے حملے کے وقت بنائی گئی ہے۔

پاکستان کو روسی تیل پر کتنا ڈسکاؤنٹ مل رہا؟ حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں

کریملن کے مطابق مبینہ حملہ ایک دہشت گردی کا منظم منصوبہ تھا جس کا بنیادی مقصد روسی صدر کی زندگی پر حملہ کرنا تھا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کا کہنا ہے کہ یوکرین کی جانب سے کی جانے والی کارروائی میں نہ تو روسی صدر زخمی ہوئے ہیں اور نہ ہی کریملین کی عمارت کو کوئی نقصان پہنچا ہے۔

روس کا یورپی کمپنیوں کے اثاثے ضبط کرنے کی دھمکی

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل روسی صدر نے واضح طور پر کہا تھا کہ وہ یوکرین کےصدرزیلنسکی کی زندگی کو نشانہ نہیں بنائیں گے اور یہ بات انہوں نے سابق اسرائیلی وزیراعظم سے ہونے والی بات چیت میں کہی تھی۔


متعلقہ خبریں