محافظ فوجی اہلکار نے وزیر کو قتل کر کے خودکشی کر لی


کمپالا: یوگنڈا میں محافظ فوجی اہلکار نے وزیر کو قتل کر کے خودکشی کر لی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوگنڈا کے جینڈر اور لیبر محکموں کے وزیر ریٹائرڈ کرنل چارلس اوکیلو اینگولا کو ان کے گھر میں قتل کیا گیا۔ چارلس اینگولا کی حفاظت پر مامور ان کے محافظ نے صبح کے وقت فائرنگ کر کے قتل کیا۔

وزیر کو گولیاں مارنے کے بعد ان کے ان محافظ نیشنل آرمی کے اہلکار نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی کمیشن کا بھارت کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ

ریٹائرڈ کرنل چارلس اوکیلو اینگولا یوگنڈا حکومت کی سینئر وزیر تھے اور وہ سابق وزیر دفاع بھی رہ چکے تھے۔


متعلقہ خبریں