وطن سے غداری پر عمر قید کی سزا نافذ


ماسکو: روس میں وطن سے غداری پر عمر قید کی سزا کا قانون نافذ کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے وطن سے غداری کے نئے قانون پر دستخط کر دیئے۔ جس کے مطابق وطن سے غداری کرنے والے شخص کو عمر قید کی سزا دی جائے گی۔

ولادمیر پیوٹن نے ضابطہ فوجداری کے قانون پر دستخط کیے جس میں غداری، دہشتگردی اور بین الاقوامی تنظیموں کی مدد کرنا جن سے روس کا تعلق نہیں۔ ایسی تمام سزاؤں کو مزید سخت کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت، نماز کی ادائیگی جرم قرار، 1700 مسلمانوں کیخلاف مقدمات درج

اس کے علاوہ استغاثہ دہشتگردی کے مقدمات کے وقت 20 سال تک کی سزا کی درخواست بھی کر سکتی ہے اور دہشتگردی کے لیے افراد قوت میں اضافے کی کوشش کے جرم میں بھی سزا کو بڑھا دیا گیا ہے جو اب 7 سال کی قید ہو گی۔

نافذ کردہ قانون کے مطابق عالمی تنظیموں کے کام میں تعاون یا اس کے فیصلوں پر عملدرآمد کرنے پر بھی 5 سال تک قید ہو گی۔


متعلقہ خبریں