سوات: سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکے، خاتون اور بچے سمیت 15 افراد جاں بحق

بلوچستان، مستونگ میں دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 52 ہوگئی

سوات کے علاقے کبل کے سی ٹی ڈی تھانے میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 15 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے50 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ ٓ تھانے کی عمارت زمین بوس ٓ اور علاقے کی بجلی منقطع ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دبے افراد اورزخمیوں کو نکالنے کیلئےآپریشن جاری ہے۔

ڈی پی او سوات کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جب کہ ریسکیوٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس کی بھارتی نفری جائے وقوعہ پر موجود ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر دہشتگردی کے شواہد نہیں ملے۔


متعلقہ خبریں