وزیراعظم کے اعتماد کا ووٹ لینے کا معاملہ ،مریم اورنگزیب نے وضاحت کر دی

مریم اورنگزیب

وزیراعظم شہباز شریف کے اعتماد کا ووٹ لینے کے معاملے پر وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے وضاحت کر دی۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ نہیں کیا،اعتماد کے ووٹ سے متعلق نہ تو مشاورت ہوئی اور نہ اس کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم 11 اپریل 2022 کو قومی اسمبلی کے قائد ایوان کا ووٹ لے چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں