وزیراعظم شہباز شریف کا سینٹرل جیل کا دورہ


وزیراعظم شہباز شریف نے عید کے روز لاہور کے کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کیا جس کے دوران انتظامات کا جائزہ لیا اور قیدیوں میں تحائف تقسیم کئے۔

وزیراعظم نے قیدیوں سے ملاقات کے دوران ان کو دی جانے والی سہولیات سے متعلق سوالات کئے، انہوں نے جیل میں صفائی ستھرائی سمیت دیگر امور کا معائنہ کیا۔

انہوں نے جیل کے ہسپتال کا بھی وزٹ کا اور مختلف وارڈز میں جا کر مریضوں سے خیریت دریافت کی۔

وزیراعظم کو جیل سپرٹنڈنٹ نے بریفنگ کی جس کے دوران انہوں نے کہا کہ مجھے بتائیں جیل میں کن چیزوں کی ضرورت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے پتہ ہے جیل میں عید گزارنے کے کیا معنی ہیں، میں اس جیل میں 6 ماہ رہا۔ اپنوں سے دوری کیا ہوتی ہے، مجھے اس کا احساس ہے۔

وزیراعظم نے جیل میں قید خواتین سے ان کے مسائل بھی سنے۔


متعلقہ خبریں