زمان پارک میں ممکنہ آپریشن، بشریٰ بی بی نے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا


عید کی تعطیلات کے دوران زمان پارک میں ممکنہ آپریشن کے پیشِ نظر سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

عید کے ایام میں زمان پارک میں ممکنہ آپریشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ جسٹس طارق سلیم شیخ، بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں  وزارت داخلہ، آئی جی پنجاب اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

عمران خان نے زمان پارک آپریشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

بشریٰ بی بی کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران زمان پارک لاہور میں آپریشن کی اطلاعات ہیں۔ اس سے پہلے بھی عمران خان کی غیر موجودگی میں پولیس نے گھر پر حملہ کیا۔ پولیس کو عید کی تعطیلات میں زمان پارک میں آپریشن روکنےکا حکم دیا جائے۔


متعلقہ خبریں