آٹے کی بڑی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے آٹے کی بڑی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ سنگجانی پولیس کی جانب سے کارروائی کی گئی اور آٹے کی بڑی کھیپ اسلام آباد سے خیبر پختونخوا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی۔

اسلام آباد پولیس نے آٹے سے لدے 5 ٹرک قبضے میں لے کر مقدمات درج کر لیے۔ ٹرکوں سے 20 کلو کے 3 ہزار 300 تھیلے اور 50 کلو کے 440 تھیلے برآمد ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: حکمران جماعتوں کا اجلاس ، مریم اورنگزیب نے اہم بیان جاری کردیا

پولیس نے اس کارروائی کے دوران 5 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزمان آٹے کی نقل و حمل کے متعلق کوئی پرمٹ پیش نہیں کر سکے۔


متعلقہ خبریں