راجن پور میں 2 دہشت گرد مارے گئے

CTD

راجن پور: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق پنجاب کے ضلع راجن پور میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ان کے اپنے ہی 2 ساتھی مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا کارکن پر شدید تشدد کیا گیا، عمران خان

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد خفیہ ادارے پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں