رضا پہلوی کے دورہ اسرائیل کا اعلان

رضا پہلوی کے دورہ اسرائیل کا اعلان

تل ابیب: ایرانی رضا پہلوی رواں ہفتے اسرائیل کا دورہ کریں گے، اس بات کا اعلان اسرائیلی حکومت کی جانب سے کیا گیا ہے۔

اسرائیلی جاسوسی کمپنی نے کتنے ممالک کو نشانہ بنایا، رپورٹ آ گئی

مؤقر اسرائیلی اخبار دی ٹائمز آف اسرائیل اور برطانوی خبر رساں ایجسنی روئٹرز کے مطابق اسرائیلی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل کا عوامی دورہ کرنے والے سب سے سینئر ایرانی شخص ہوں گے۔

واضح رہے کہ ایران کے شاہ 1979 میں آنے والے اسلامی انقلاب کے بعد معزول کر دیے گئے تھے اور وہ بیرون ملک چلے گئے تھے، ان کے صاحبزادے رضا پہلوی آج تک جلاوطن ہیں۔

دورے کے حوالے سے اسرائیل نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ رضا پہلوی کے دورے کا مقصد اسرائیل اور ایرانی عوام کے درمیان تعاون کا فروغ اور قائم ایرانی حکومت کی مشترکہ مخالفت کا اظہار ہے۔

سعودی عرب میں ایرانی سفارتخانہ دوبارہ کھل گیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے دورے کے دوران رضا پہلوی اسرائیل کی سرکاری ہولوکاسٹ یادگاری تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ رضا پہلوی کے دورہ اسرائیل کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب سعودی عرب اور ایران کے درمیان سرد مہری کی برف پگھلی ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے دارالحکومتوں میں اپنے اپنے سفارتخانے قائم کرنے پہ خاصی پیشرفت بھی کرچکے ہیں۔

ایران کی سعودی بادشاہ کو دورہ تہران کی دعوت

چین کی کوششوں سے دونوں ممالک کے درمیان قائم ہونے والے تعلقات کے باعث ایران کی جانب سے سعودی عرب کے فرماں روا کو دورہ تہران کی بھی دعوت دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں