کل کہاں کہاں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا


آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، کشمیر ، گلگت بلتستان، خطہ پوٹھوہاراور شمال مشر قی بلو چستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر مو سلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی /جنوبی علاقوں میں گرم رہاتا ہم خیبرپختونخوا، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کی مزید بارش کی پیشگوئی

اس دوران سب سے زیادہ بارش مالم جبہ 19، دروش، کالام 12، بالائی دیر 11، بونیر ، میر کھانی 9، پارہ چنار، پٹن5، کاکول 4، سیدو شریف 3، چراٹ، چترال 2، استور8، چلاس 5، بونجی 3، گوپس 2 ،بگروٹ ایک، گڑھی دوپٹہ6، مظفرآباد 3 اور کوئٹہ میں 2ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

اتوار کو ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق موہنجو داڑو 44، بہاولنگر، خیر پور، خان پور، رحیم یار خان ، جیکب آباد، خیرپور،ڈی جی خان، دادو، مٹھی اور سکھر میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں