اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا ہے کہ جب تک نا اہل نہ ہو ں وزیر اعظم نے باز نہیں آنا، پورا منصوبہ لندن میں بنا ،عمل درآمد یہاں پر ہو رہا ہے۔
نگران حکومتوں کا معاملہ عدالت عظمیٰ کو بجھوائیں، صدر مملکت سے پی ٹی آئی کی استدعا
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر جو عمل نہیں کرتا اس کے خلاف کارروائی ہو گی، سپریم کورٹ 6 ماہ کی سزا سنا سکتی ہے، 5 سال کی نااہلی بھی دے سکتی ہے۔
فواد چودھری نے کہا پی پی 25 سے الیکشن لڑیں گے، سابقہ ایم پی اے بھی ہمارا بھائی ہے، ادھر سراج الحق بات کرنے آئے تو ادھر علی زیدی کو اٹھا لیا گیا۔
یہ جتنا مرضی زورلگا لیں 14مئی کو الیکشن نہیں ہوں گے، رانا ثنا اللہ
سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا یہ تو نہیں ہو سکتا کہ گرفتاریاں بھی ہوں اور مذاکرات بھی، پہلے مذاکرات کے لیے ماحول تو بنائیں پھر مذاکرات کریں۔