اسلام آباد سے چینی شہر تک بس سروس شروع کرنے کا اعلان


نجی بس سروس کا اسلام آباد،چین کے شہر تاشکورگان کے درمیان سروس شروع کرنے کا اعلان

پاکستان کی ایک نجی بس سروس نے عید الفطر کے بعد اسلام آباد اور چین کے شہر تاشکرگان کے درمیان سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

کمپنی کے ایک نمائندے نے گوادر پرو کو بتایا کہ اسلام آباد سے تاشکرگان تک سروس 13 مئی 2023 کو شروع ہو جائے گی، پہلے مرحلے میں 28 سیٹوں کی گنجائش کے ساتھ منی یوٹونگ بس چلائی جائے گی۔

نمائندے کے مطابق یہ سفر امیگریشن کے عمل سمیت تقریباً 38 گھنٹے کا ہوگا، مسافر سوسٹ بارڈر پر ایک رات قیام بھی کریں گے، کرائے کا تخمینہ 60ہزار روپے لگایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور چین کے درمیان دوستی بس سروس کا آغاز

سفر کے لئے ضروری تقاضوں میں اصل پاسپورٹ/کاپی، اصل ویزا/کاپی، درست ویزا اور چین کا دعوت نامہ(ویزا کیٹیگری)شامل ہے،اس سروس کے آغاز کا ان پاکستانیوں نے بڑے پیمانے پر خیر مقدم کیا ہے جو زمینی راستے سے چین جانا چاہتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک افغان دوستی بس سروس دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

پاکستان الپائن کلب کے سیکرٹری کرار حیدری کاکہنا ہے کہ اس اقدام سے خطے میں سیاحت کو فروغ ملے گا،2019 میں مذکورہ کمپنی نے راولپنڈی،اسلام آباد اور چین کے شہر تاشکرگن کے درمیان بس سروس شروع کی تھی لیکن کورونا کی وجہ سے اس میں تعطل آ گیا تھا۔

واضح رہے کہ نومبر 2018ء میں نارتھ ساؤتھ ٹرانسپورٹ نیٹ ورک نامی کمپنی نے لاہور سے چین کے شہر کاشغر تک بس سروس کے آغاز کا اعلان کیاتھااور اس سفر کے لئے لگژری اور آرام دہ بسیں متعارف کرائی تھیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں